پیپلز پا رٹی نے چیئرمین بلاول بھٹو کے حلقے کے انتخابی نتائج نہ دینے پر دھرنا دینے اور احتجاج کا اعلان کردیا 

Published on July 27, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 613)      No Comments

لاڑکانہ (یواین پی) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے لاڑکانہ اور لیاری کے حلقے سے انتخابی نتائج کا اجرا فوری نہ کرنے کی صورت میں ڈی آراو کے دفتر کے باہردھرنا دینے اور احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ صدر پاکستان پیپلز پارٹی سندھ نثار احمد کھوڑو نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ کو ایک دن گذر جانے کے باوجود چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے این اے 200 لاڑکانہ سے انتخابی نتائج کا فارم 45 بھی نہیں دیا جا رہا اور نہ ہو ڈی آراو کی طرف سے کوئی رزلٹ دیا جا رہا ہے۔ لیاری کے حلقے سے چیئرمین بلاول بھٹو کے 105 پولنگ کے بھی تاحال نتائج نہیں دئے جا رہے ہیں۔پی ایس 10رتوڈیرو اور این اے 200 سے بھی نتائج کا اجرا نہیں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کرکے پیپلز پارٹی کے ساتھ مذاق کیا جا رہا ہے۔ پیپلز پارٹی نے ووٹ کے تقدس کے لئے جدوجہد کی ہے۔متعدد پولنگ ایجنٹس کو باہر کردیا گیا اور متعدد غیر متعلقہ افراد پولنگ کے اندر بیٹھے رہے۔ مخالف امیدوار کا راشد محمود کے بھائی متعدد لوگوں کے ساتھ پولنگ اسٹیشنز کے اندر بیٹھے رہے۔ ایسا عمل کرکے نتائج کو مشکوک بنایا جا رھا ہے۔ تمام نتائج آگئے ہیں مگر لاڑکانہ میں بلاول بھٹو کے نتائج کیوں روکے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے قانون پر عمل کرانے سے گریزاں ہے۔الیکشن کمیشن نے انتخابات کے لئے 8 ارب روپے خرچ کئے مگر پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو کے انتخابای نتائج کا اجرا کرنے میں ناکام ہے۔ نتائج کے متعلق ڈی آرو سے متعدد بار رابطے کئے مگر کوئی جواب نہیں دیا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے انتخابی نتائج کا فوری اجرا کیا جائے ورنہ ہم احتجاج کا ہر طرح کا حق ہے اور پھر ہمیں نہیں کہا جائے۔ اگر نتائج نہیں ملے تو احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔اگر چیئرمین بلاول بھٹو کے نتائج نہیں ملتے تو تمام پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کوئی معنے نہیں رکھتی۔ پیپلزپارٹی کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے نتائج چاہئیں اور تاخیر کا جواز بھی چاہئے ۔ اس موقع پر جمیل احمد سومرو نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے مایوس کیا ہے۔ تاحال بلاول بھٹو کے لاڑکانہ سے 45 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کا اجرا نہیں کیا جا رہا ۔ انتخابات سوالیہ نشان بن رہے ہیں ۔ ابھی تک نتائج کا مکمل اعلان نہیں ہوا تو پی ٹی آئی کو 120 نشستیں ملنے کے اعلانات کون کر رہے ہیں۔ لیاری میں بلاول بھٹو کے حلقے کے ایک سو پولنگ اسٹیشنز کے نتائج ہی نہیں ملے ہیں۔لاڑکانہ جہاں جہاں سے چیئرمین بلاول بھٹو انتخابات لڑ رہے ہیں وہاں وہاں نتائج نہیں دئے جا رہے ہیں۔ تھر کے نتائج دئے جا رہے ہیں مگر لاڑکانہ اور لیاری کے نتائج نہیں ہیں یہ کیا مذاق ہے۔لاڑکانہ۔اگر جلد نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا تو ڈی آر او دفتر کے باہر دھرنا دینگے۔بلاول بھٹو زرداری کے این اے 200 لاڑکانہ سے جن پولنگ کے نتائج آچکے ہیں ان میں سے بلاول بھٹو 72 ہزار سے زائد ووٹ لے چکے چیئرمین بلاول بھٹو کی ان پولنگ اسٹیشنز پر 26 ہزار سے زائد کی لیڈ ہے۔جمیل سومرو نے کہا کہ ایسا پابند الیکشن کبھی نہیں دیکھا۔ مخالفین نے انتخابات سے قبل انتخابات کو متنازعہ بنایا ہے۔دھرنا اس وقت تک کاری رہے گا جب تک نتائج کا اجرا نہیں کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy