ٹھٹھہ سے پیپلز پارٹی نے کلین سویپ کیا،مخالفین کو ناکوں چنے چبوا دیئے

Published on July 27, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 594)      No Comments

ٹھٹھہ( رپورٹ: حمیدچنڈ) ٹھٹھہ میں عام انتخابات 2018 کے دوران غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کو ایک قومی اور تین صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں مد مقابل امیدوار پر سبقط حاصل ہوگئی ہے، ٹھٹھہ کے ایک قومی اسمبلی کے حلقے این اے 232 پر پیپلز پارٹی کی نامزد امیدوار شمس النساء میمن نے 152691 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کر لی ہے جبکے پاکستان تحریک انصاف کے رئیس ارسلان بروہی نے 18900 دوسرے نمبر پر رہے، جبکے آزاد امیدوار حبيب الرحمٰن نے 3190 ووٹ حاصل کیے، دوسری جانب صوبائی نشستوں کے لیے صوبائی حلقے پی ایس 77 ٹھٹھ سے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے 50909 ووٹ حاصل کرکے جیت حاصل کر لی ہے جبکے دوسرے نمبر پر پی ٹی آئی کے ارسلان بروہی 5128 لیکر دوسرے اور ایم ایم اے کے عبداللہ گندرو 2991 لیکر تیسرے نمبر پر رہے، ٹھٹھہ کے دوسرے صوبائی حلقے پی ایس 78 گھوڑاٻاری سے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار حاجي علي حسن زرداری 48835 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ہیں جبکے دوسرے نمبر پر
پی ٹی آئی کی زيب النساء نيازی 4348 لیکر دوسرے نمبر پر رہیں، اور ایم ایم کے عبدالمجید سموں 3841 لیکر تیسرے نمبر پر رہے، ٹھٹھہ کے تیسرے صوبائی حلقے پی ایس 79 ساکرو میں پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار جام گوہرام خان 48869 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ہیں جبکے پی ٹی آئی کے مٹھا خان بلوچ 4500 ووٹ لیکر دوسرے اور ایم ایم اے کے مولوی عبدالواھاب بلوچ 3192 لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔
محکمہ فشریز کی جانب سے سروے شروع
ٹھٹھہ، (رپورٹ حمیدچنڈ) ڈپٹی ڈائریکٹر ٹھٹھہ ڈاکٹر عبدالجبار میمن نے ایک بیان میں کہا ہے کے محکمہ فشریز کی جانب سے سندھ مین مسلسل پانی کی قلت کے باعث ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع کے فش فارموں کا جتنا بھی نقصان ہواہے اس سلسلے میں ان کی مدد کرنے کے لیے محکمہ فشریز کی جانب سے سروے شروع کیا گیا ہے، جس مین ٹھٹھہ اور سجاول کے فش فارمر انکو ہونے والے نقصان کے تفصیل ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز آفیس مکلی میں جمع کروائیں، جس کی بنا پر دونوں اضلاع کے فش فارمروں کے نقصان کے بدلے انکی مدد کی جاسکے، انہون نے مزید کہا کے محکمہ فشریز ملاحون کی بہبود کے لیے بہتر کام کر رہا ہے، اور اس بار ملاحوں کے روزگار کو بچانے، کینجھر جھیل میں مچھلی کے بچے ڈالنے سمیت ملاحوں کو نیادی سہولیات بھی دین جائیں گی، انہوں نے مزید کہا کے اس بار دونون اضلاع مین پانی کی شدید قلت ہوئی ہے جس کے باعث فارمرز کا بڑا نقصان ہوا ہے، جس کے باعث محکمہ فشریز فش فارمرز کی مدد کرنے کے لیے پوری ہر ممکن کوشش کریگی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题