الیکشن کمیشن نے 270 حلقوں کے نتائج جاری کردیئے،پی ٹی آئی 115 مسلم لیگ ن 64 پی پی پی 43 نشستیں حاصل کرنے میں‌کامیاب

Published on July 28, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 611)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے 270 حلقوں کے نتائج جاری کردیئے ۔الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں تحریک انصاف 115 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ مسلم لیگ ن 64 نشستوں کیساتھ دوسرے نمبر پر ہے ،قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی 43 نشستیں حاصل کرکے تیسرے نمبر پر ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات میں متحدہ مجلس عمل(ایم ایم اے)نے12 ،آزاد امیدواروں نے 14 نشستیں حاصل کیںجبکہ ایم کیوایم نے 6 اورمسلم لیگ(ق)نے 4 نشستیں حاصل سمیٹی۔الیکشن کمیشن کے عام انتخابات میں بلوچستان نیشنل پارٹی نے قومی اسمبلی کی 3،عوامی نیشنل پارٹی کی ایک ،جی ڈی اے 2، جمہوری وطن پارٹی ایک اورپاکستان تحریک انسانیت نے ایک ایک نشست حاصل کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题