بلوچستان سے قومی و صوبائی اسمبلی کی تمام نشستوں کے نتائج مکمل

Published on July 29, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 576)      No Comments

کوئٹہ(یو این پی)بلوچستان سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے مکمل نتائج سامنے آگئے، قومی اسمبلی میں ایم ایم اے 5 جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی 15 نشستوں کے ساتھ صوبائی اسمبلی کی لارجسٹ پارٹی بن گئی۔بلوچستان سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابی نتائج مکمل ہوگئے، صوبے سے قومی اسمبلی کی 5 نشستیں جیت کر متحدہ مجلس عمل پہلے، بلوچستان عوامی پارٹی 4 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ بی این پی کو 3، پی ٹی آئی 2، جے ڈبلیو پی کو ایک نشست ملی اور ایک آزاد امیدوار کامیاب ہوا۔صوبائی اسمبلی کی 50 نشستوں میں بلوچستان عوامی پارٹی 15 نشستوں کے ساتھ سر فہرست ہے، ایم ایم اے 8، بی این پی 7، پی ٹی آئی 5، اے این پی 3، ایچ ڈی پی 2، بی این پی عوامی 2، مسلم لیگ ن، پشتوانخوامیپ اور جے ڈبلیو پی کو ایک ایک نشست ملی۔ 5 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔بلوچستان کے حلقہ پی بی 35 پر الیکشن نوابزادہ سراج رئیسانی کی شہادت کے سبب ملتوی کردئیے گئے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme