میکسیکو میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 85 افراد زخمی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

Published on August 1, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 625)      No Comments

میکسیکو سٹی (یواین پی) وسطی امریکی ملک میکسیکو میں مسافرطیارہ گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 85 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے، خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرومیکسیکو نامی فضائی کمپنی کی پروازاے ایم 2431 ڈورنگو سے دارالحکومت میکسیکو سٹی جارہی تھی، طیارہ اڑان بھرنے کے 5 منٹ بعد ایئر پورٹ سے محض 10 کلومیٹر کے فاصلے پر گر گیا۔ میکسیکو کے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں 97 مسافروں اور عملے سمیت 103افراد سوارتھے۔حادثہ ہوتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور طیارے میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا ۔ حادثے میں 85 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے ۔ خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ڈورنگو کے گورنر جوش روساس ایسپورو نے بتایا کہ جہاز کا بایاں پر زمین سے ٹکرایا، جس سے اس کے 2 انجنز کو نقصان پہنچا، طیارے میں آگ لگنے سے قبل ہی مسافر ایمرجنسی دروازوں سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے، حادثے میں جہاز کا پائلٹ سب سے زیادہ زخمی ہوا، تاہم اس کی حالت بھی اب خطرے سے باہر ہے۔ایک مسافر جیکلین فلورز نے میڈیا کو بتایا کہ شدید بارش میں ٹیک آف کرتے ہی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، انہوں نے اپنی بیٹی کے ہمراہ ایک سوراخ سے چھلانگ لگا کر جان بچائی، کیونکہ جہاز میں دھواں بھرنے کے ساتھ ساتھ اس میں آگ لگنا بھی شروع ہوگئی تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes