شالیمار تھیٹر میں کل سے’’تبدیلی آگئی ہے ‘‘پیش کیا جائے گا

Published on August 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 392)      No Comments

شالیمار تھیٹر خوبصورت ڈراموں کا مرکز اور امن کا گہوارابن چکا ہے،ڈاکٹر اجمل 
لاہور(یواین پی )شالیمار تھیٹر میں آج سے ’’تبدیلی آگئی ہے ‘‘پیش کیا جائے گا،تفصیلات کے مطابق بھٹہ چوک بیدیا روڈ لاہور پر واقع شالیمار تھیٹر میں کل 3اگست سے نیا ڈرامہ ’’تبدیلی آگئی ہے‘‘پیش کیا جائے گاجس کی تحریرو ہدایات ڈاکٹر اجمل ملک کی ہیں یواین پی سے ایک ملاقات کے دوران ڈاکٹر اجمل ملک نے  بتایا کہ شالیمار تھیٹر خوبصورت ڈراموں کا مرکز اور امن کا گہوار۱ بن چکا ہے شالیمارپاکستان کا واحد تھیٹرہے یہاں معیاری تفریح کے ساتھ سکیورٹی کے اعلیٰ انتظامات، ڈیجیٹل ساؤ نڈ لائٹنگ اور جدیدٹیکنالوجی سے آراستہ کیا گیا ہے شالیمار تھیٹر میں غیر نصابی اور مفاد پرست لوگوں کی انٹری بند کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے کچھ لوگ منفی پروپیگنڈہ بھی کرتے ہیں جسے سختی سے مستر د کرتا ہوں ۔کاسٹ میں وردھا ،فیروزہ علی،سنہری خان ،اقراء چوہدری،انیشا خان،نور چوہدری،سحر علی،سرفراز وکی ،گڈوکمال ،رضی خان ،مختار چن شامل ہیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes