خانیوال پولیس لائن میں شہداء پولیس کوخراج تحسین پیش ، شہداء کے درجات بلندی کے لیے خصوصی دعا

Published on August 4, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 291)      No Comments

جہانیا ں(یو این پی ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل محتار کی ہدایت پر پولیس لائن میں شہداء پولیس کوخراج تحسین پیش کرنے او رشہداء پولیس کے ورثاء کیساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں ایس پی انوسٹی گیشن محمد بہار شاہ ‘ڈی ایس پی کبیروالا منصور عالم ‘سی آئی اے انچارج مہر سعید احمد ‘ایس ایچ اوز سمیت دیگر پولیس افسران و اہلکاران نے بھرپور شرکت کی ۔ تقریب کا باقاعدہ آغا ز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت قاری کریم بخش نے حاصل کی اس کے بعد نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی گئی ۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض ایس ایچ ا وتھانہ سٹی محمد اشرف نے سرانجام دئیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن محمد بہار شاہ نے کہا کہ شہداء پولیس کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں محکمہ کا ہر افسر او رجوان شہداء پولیس پر فخر کرتا ہے میں شہداء پولیس کے ورثاء کو سیلوٹ پیش کرتاہوں ۔ انہو ں نے کہا کہ آج کا دن اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ ہمارے قابل فخر افسران او رجوانوں نے بزدل جرائم پیشہ عناصر کا جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ہم اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں کو بھولے نہیں اور نہ ہی کبھی بھولیں گے ہمیں ان کی عظیم قربانیوں پر فخر ہے ۔ڈی ایس پی کبیروالا منصور عالم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب پولیس اس عزم کا اظہار کرتی ہے کہ مرجائیں گے مٹ جائیں گے لیکن اپنے شہریوں کے جان ومال کو نقصان پہنچانے اور امن کے دشمنوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ پولیس پہلے سے بڑھ کرپرعزم ہو کر عوام کی خدمت کریگی اور کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرے گی ۔تقریب سے شہداء پولیس کے ورثا ء نے بھی خطاب کیا او رکہا کہ ہم محکمہ پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمیں عز ت سے نواز ا او رمشکل کی ہر گھڑی میں ہمیں تنہا نہیں چھوڑا جاتا۔اس موقع پرایس پی انوسٹی گیشن محمد بہار شاہ نے شہدائے پولیس کے ورثاء سے فرداً فرداً ملاقات کی او رکہاکہ آپ ہمارے لیے قابل احترام ہیں آپ ہمارا فخر ہیں ہم مشکل کی گھڑی میں آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں پولیس فورس کا ہر افسر او رجوان آپ کو عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ تقریب کے دوران یوم شہداء پولیس کے حوالہ سے آئی جی پنجاب کلیم امام کا ویڈیو پیغام بھی دکھا یا گیا ۔بعدازاں شہداء پولیس کے ورثاء کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا او رانہو ں نے پولیس افسران اور سول سوسائٹی کے ہمراہ یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے درجات بلندی کے لیے خصوصی دعا ئیں کی ۔قبل ازیں شہداء پولیس کے ورثاء میں انعامات تقسیم کیے گئے او رکھانا دیا گیا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes