گلوکارالطاف علی کا نیاپنجابی گیت ’’ او وی ٹر پردیس گیا‘‘ریلیز

Published on August 5, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 247)      No Comments

شائقین موسیقی نے اس گیت کو پسندکرکے میرے حوصلے بلند کر دیئے ہیں گلوکار کی گفتگو
جدہ ( زکیر احمد بھٹی )معروف گلوکارالطاف علی کا نیاپنجابی گیت ’’ او وی ٹر پردیس گیا‘‘ریلیز ہو گیا جسے شائقین موسیقی خوب سراہ رہے ہیں اس پنجابی گیت کے شاعر عباس علی شاکر جبکہ موسیقار عظیم پسروری ہیں سوزو گداز آواز کے مالک الطاف علی نے یواین پی سے ایک ملاقات کے دوران بتایا کہ میرے پہلے گیتوں کی طرح میرے نئے گیت ’’ او وی ٹر پردیس گیا‘‘ کی ریلیز کے بعد زبردست پذیرائی مل رہی ہے شائقین موسیقی نے اس گیت کو پسندکرکے میرے حوصلے بلند کر دیئے ہیں یوں تو میرے پہلے بھی بہت سے گیت مقبول عام ہوئے لیکن حالیہ ریلیز ہونے والے گیت نے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں میں شائقین موسیقی کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے گیت کو پسند کیا

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog