انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں زلزے کے شدید جھٹکے,متعدد زخمی,سینکڑوں عمارتیں منہدم

Published on August 5, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 500)      1 Comment

جکارتہ(یواین پی) انڈونیشیا میں 7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے جس میں عمارتیں منہدم ہونے سمیت مختلف حادثات میں سینکڑوں افراد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں زلزلے کے باعث عمارتیں گرنے سمیت مختلف حادثات میں سیکڑوں افراد زخمی ہوگئے، امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 7 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز متارم کے شہر میں 50 کلومیٹر زیر زمین تھا۔7شدت کے زلزلوں کے بعد سونامی کی وارننگ دے دی گئی ہے جس کے بعد شہریوں کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کا جا رہاہے،متاثرہ حلقوں میں بجلی اور مواصلات کا نظام متاثر ہو ا ،زلزے کے بعد مختلف عمارتیں زمین بوس ہو گئی جبکہ زلزلے کے بعد ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔واضح رہے کچھ دن قبل اس علاقے میں پہلے جھٹکوں سے 17 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔

Readers Comments (1)
  1. اللہ تعالیٰ رحم وکرم فرمائے




WordPress Themes

WordPress Themes