انڈونیشیا میں 6 اعشاریہ 9 شدت کا زلزلہ، 142 افراد جاں بحق، 200 سے زائد زخمی

Published on August 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 527)      No Comments

جکارتہ (یواین پی) آبادی کے اعتبار سے دنیا کے سب سے بڑے اسلامی ملک انڈونیشیا میں6 اعشاریہ 9شدت کے زلزلے کے جھٹکوں نے ہر طرف تباہی مچادی۔ اس ہولناک زلزلے میں رات سے اب تک کم از کم 142 افراد کے جاں بحق اور 200 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ متعدد رہائشی عمارتیں منہدم ہونے کے باعث حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں زلزلے کے باعث عمارتیں گرنے سمیت مختلف حادثات میں سیکڑوں افراد زخمی ہوگئے،کئی علاقوں میں بجلی بھی معطل ہے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 9ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز متارم کے شہر میں 50کلومیٹر زیر زمین تھا۔زلزلے کے باعث ایک آتش فشاں کی سیر کو گئے سینکڑوں سیاح پھنس کر رہ گئے7شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ دے دی گئی تاہم بعد میں اسے واپس لے لیا گیا۔جس کے بعد شہریوں کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کیا جا رہاہے،متاثرہ حلقوں میں بجلی اور مواصلات کا نظام متاثر ہو ا ،زلزے کے بعد مختلف عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔ایک ہفتہ قبل اسی علاقے میں 6 اعشاریہ 4 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy