معروف سنگر پرنس امین راجہ اور سابق ماڈل ماریہ بٹ میں علیحدگی ہوگئی

Published on August 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 312)      No Comments

طلاق کو چار ماہ سے زیادہ کا عرصہ ہوچکا لیکن دونوں فریقین اس بات کو چھپا رہے ہیں
لاہور(زکیر احمد بھٹی) معروف سنگر پرنس امین راجہ اور ماڈل ماریہ بٹ میں طلاق ہو گئی با وثوق زرائع کے مطابق طلاق کو چار ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن دونوں فریقین اس بات کو چھپا رہے ہیں اس سلسلے میں جب امین راجہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو ان کے سارے نمبرز بند ملے بعد ازاں معلوم ہوا کہ پرنس امین راجہ پاکستان میں ہی نہیں وہ اپنے بزنس اور کچھ شوبز مصروفیات کے باعث عمان مسقط مقیم ہیں اور ماریہ بٹ شوبز کو چھوڑ کر گمنامی کی زندگی گزار رہی ہیں طلاق کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آسکیں یاد رہے کہ امین راجہ اور ماریہ بٹ کے نکاح کو ایک سال کا بھی کم عرصہ ہوا ہے شوبز کے حلقہ احباب میں دونوں کی جوڑی کو قدر کی نگاہ سے دیکھاجاتا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes