میجر طفیل محمد شہید کا 60واں یوم شہادت(آج) 7اگست منگل کو منایا جائے گا

Published on August 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 732)      No Comments

بورے والا (یواین پی) نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے پاک فوج کے میجر طفیل محمد شہید کا 60واں یوم شہادت(آج) 7اگست منگل کو منایا جائے گا اس سلسلے میں لاہور روڈ پر واقع طفیل آباد میں قائم ان کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی جائے گی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی ۔میجر طفیل محمد1914ء میں ہوشیار پور میں پیدا ہوئے۔انہوں نے1943ء میں پنجاب رجمنٹ میں شمولیت اختیار کی انہیں 1958ء میں کمپنی کمانڈر کی حیثیت سے ایسٹ پاکستان رائفلزمیں تعینات کیا گیا اور انہیں لکشمی پور میں مورچہ بند بھارتی دستوں کے خلاف کاروائی کا مشن سونپا گیا ۔7اگست 1958ء کومیجر طفیل محمد نے جراُت و بہادری کی ایک تاریخ رقم کرتے ہوئے بھاری چوکیوں کا صفایاکر دیا اور بھارتی فوجی لاشیں چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہو گئے جبکہ اس دوبدو جنگ میں میجر طفیل محمد بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے انہیں پاکستان کا اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر عطاء کیا گیا،میجر طفیل کو فاتح لکشمی پور بھی کہا جاتا ہے ان کے نام سے وہاڑی کے علاقہ گگومنڈی میں گاؤں کا نام طفیل آباد بھی رکھا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog