تعمیر و ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ،سردار مسعود خان

Published on August 8, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 297)      No Comments

مظفرآباد(یواین پی)صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود اور تعمیر و ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ آزاد کشمیر حکومت سڑکوں کے انفراسٹکچر کو بہتر بنا رہی ہے ۔ اس سے آزاد کشمیر میں ٹورازم کو فروغ ملے گا ۔موجودہ حکومت لوگوں کو تعلیم اور صحت عامہ کی بہترین اور معیاری سہولیتں فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر آزاد کشمیر نے راولاکوٹ حلقہ 04 سے مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں سردار ریاض روشن اورسردار عاشق سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ جنہوں نے صدر سے منگل کوجموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ دونوں راہنماؤں نے صدر گرامی کی طرف سے کی جانے والی حالیہ سیاسی ایڈجسٹمنس پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کے فیصلوں کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے اپنے حلقے کے مسائل سے صدر گرامی کو تفصیلاً آگاہ کیا جس میں سڑکیں ٹائیں میں ماڈل سائنس کالج کا قیام ، طبی مراکز کے قیام اور ان کی اپرگریڈیشن کے مطالبات شامل تھے ۔ دونوں رہنماؤں نے صدر گرامی کو بنگوائیں ، پاچھیوٹ ، ٹائیں ، حلقہ 04 دورے کی دعوت دی ۔ جو صدر آزاد کشمیر نے قبول کر لی ۔ دونوں رہنماؤں نے صدر گرامی کو مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر موثر طریقے سے اُجاگر کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ اس ضمن میں صدر گرامی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے جب تک کشمیریوں کو حق خود ارادیت نہیں مل نہیں جاتا و ہ اپنی جدوجہد کو جاری و ساری رکھیں گے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes