پی سی بی ایوارڈز ، حسن علی بہترین ون ڈے پلیئر قرار

Published on August 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 169)      No Comments

کراچی: (یواین پی) ایمرجنگ کرکٹرآف دی ایئرکا ایوارڈ فہیم اشرف کے نام رہا جبکہ ٹی ٹوئنٹی کے بہترین پلئیر بابر اعظم قرار پائے۔ ویمن کرکٹ میں ثنا میر سال کی بہترین ون ڈے پلیئر قرار پائیں۔ اس موقع پر کپتان سرفراز احمد کو امتیاز احمد “سپرٹ آف کرکٹ’ ٹرافی سے بھی نوازا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایوارڈز تقریب کراچی میں جاری ہے جہاں پر کھلاڑیوں میں سالانہ ایوارڈ ز تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ ایمرجنگ کرکٹرآف دی ایئرکا ایوارڈ فہیم اشرف نے حاصل کیا جبکہ ٹی ٹوئنٹی طرز کی کرکٹ کے بہترین کھلاڑی مڈل آرڈر بلے باز حسن علی قرار پائے۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں شان مسعود نمبر ون بلے باز قرار پائے جبکہ کامران اکمل کو ڈومیسٹک کے نمبر ون وکٹ کیپر کے اعزاز سے نوازا گیا۔ باؤلنگ میں اعزاز چیمہ نمبر ون رہے۔ فخر زمان آؤٹ سٹینڈنگ پرفارمنس کا ایوارڈ لے اڑے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题