عمران خان کی پرویز خٹک اور عاطف خان کو اختلافات ختم کرنیکی ہدایت

Published on August 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 234)      No Comments


پشاور (یواین پی) پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا اہم اجلاس ہوا تاہم اجلاس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے ناموں پر اتفاق نہ ہو سکا۔ عمران خان نے پرویز خٹک اور عاطف خان کو اختلافات ختم کرنے کی ہدایت کر دی۔عمران خان کی زیر صدارت خیبرپختونخوا کی سینیئر قیادت کا اجلاس ہوا جس میں نامزد وزیر اعلیٰ محمود خان اور سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک شریک ہوئے۔ اس اجلاس میں عاطف خان، شہرام تراکئی، شاہ فرمان سمیت سینیئر رہنماؤں نے شرکت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا کے ناموں پر اتفاق نہ ہوسکا، آئندہ دو روز میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے ناموں پر اتفاق کا امکان ہے جبکہ کابینہ کے ناموں کا اعلان وزیراعلیٰ کے حلف اٹھانے کے بعد ہو گا۔اس موقع پر عمران خان نے پرویز خٹک اور عاطف خان کو اختلافات ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے اور پارٹی کے مفاد میں ذاتی اختلافات ختم کر دیں۔ دوسری جانب نامزد وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ بحیثیت وزیر اعلیٰ عاطف خان سمیت تمام ارکان کو ساتھ کے کر چلوں گا۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاطف خان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں گزشتہ حکومت کو درپیش چیلنجز پر بات ہوئی، وزارت اعلیٰ سمیت اپنے کپتان کا ہر فیصلہ قبول ہے، عمران خان نے جس کو نامزد کیا ہے اس کے ساتھ کام کریں گے۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے سیاست کا کوئی شوق نہیں تھا، عمران خان مجھے سیاست میں لے کر آئے، میں عمران خان کی خواہش پر سیاست میں آیا، میں عہدوں کے لیے سیاست میں نہیں آیا، عمران خان جو ذمہ داری بہتر سمجھیں گے مجھے سونپ دیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes