آزاد ملک کی آزاد فضاوں میں آزادی کا جشن منانا بھی نعمت سے کم نہیں ہے حنا ملک

Published on August 13, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 338)      No Comments

پیارے پاکستان کی بقاء اور سلامتی کے لئے اپنی جان کا نذرانہ بھی دینا پڑا تو دیں ،گلوکارہ کی گفتگو
لاہور (یواین پی)ہم یوم آزادی ملی جوش و جذبے اور پاکستان کو قائداعظم محمد علی جناح کے ویڑن کے مطابق حقیقی فلاحی ریاست بنانے کے عزم کے ساتھ مناتے ہیں آزاد ملک کی آزاد فضاوں میں آزادی کا جشن منانا بھی نعمت سے کم نہیں ہے ان خیالات کا اظہار نامور سنگر حنا ملک نے یواین پی سے ایک ملاقات کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ سب کو جشن آزادی بھرپور انداز اور جوش وخروش سے منانا چاہیے آج یہ عہد کرنا ہو گا کہ پیارے پاکستان کی بقاء اور سلامتی کے لئے اپنی جان کا نذرانہ بھی دینا پڑا تو دیں گے لیکن اس کو کبھی ٹھیس نہیں لگنے دیں گےزندہ قومیں کبھی اپنا یو م آزادی کبھی فرموش نہیں کر تیں اور یوم آزادی ہمیشہ ملی جوش و جذبے سے مناتی ہیں

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog