تین سابق وزرائے اعلیٰ اور سابق صدر کے علاوہ ایک سابق وزیراعظم نے بھی حلف اٹھایا

Published on August 13, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 498)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)15 ویں قومی اسمبلی کے اجلاس میں تین سابق وزرائے اعلیٰ اور سابق صدر کے علاوہ ایک سابق وزیراعظم نے بھی حلف اٹھایا،سپیکر سردار ایاز صادق نے تمام ارکان اسمبلی سے حلف لیا۔
آج قومی اسمبلی میں حلف اٹھانے والوں میں سابق صدر مملکت آصف زرداری،سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف سمیت تین سابق وزرائے اعلیٰ نے بھی حلف اٹھایا جن میں شہبازشریف، پرویز خٹک اور اختر مینگل شامل ہیں۔اس کے علاوہ سپیکر ایازصادق، سپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی اسدقیصر، سابق سپیکر فہمیدہ مرزا اور فخر امام بھی آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہیں۔واضح رہے کہ آصف زرداری، فاروق لغاری کے بعد رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے دوسرے سابق صدر بن گئے ہیں ۔دوسری طرف پانچ قومی رہنما اسفند یارولی، محموداچکزئی، مولانا فضل الرحمان، چودھری نثار اور ڈاکٹر فاروق ستار پارلیمنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes