سعودی فرمانروا کا صدر ممنون حسین کو پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے مبارکباد کا پیغام 

Published on August 14, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 235)      No Comments

ریاض (یواین پی) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر ممنون حسین کو پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ شاہ سلمان نے اپنے پیغام میں اپنی طرف سے اور سعودی عرب کی حکومت اور عوام کی طرف سے صدر ممنون حسین کی صحت و عافیت کیلئے اور پاکستانی حکومت اور برادر پاکستانی عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ ولی عہد نائب صدر وزراء کابینہ وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے بھی اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر ممنون حسین کو پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے اور ولی عہد نے اپنے پیغام میں صدر پاکستان کیلئے صحت و عافیت اور خوشیوں کے ساتھ نیک نمناؤں کا اظہار کیا اور حکومت پاکستان اور برادر پاکستانی عوام کیلئے مزید ترقی اور کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا۔ 

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog