خورشید شاہ نے اسپیکر قومی اسمبلی کےلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

Published on August 14, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 150)      No Comments

یواین پی ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اسپیکر قومی اسمبلی کے لئے کاغذات نامزدگی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادیئے۔ منگل کو خورشید شاہ نے پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی بالادستی کے لئے بات کی ہے ساری سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔ پچیس سال سے پارلیمنٹ میں ہوں جتنے ممبران پارلیمنٹ میں آرہے ہیں سب سے اچھا تعلق ہے۔ ہم نے ہمیشہ پارلیمنٹ کی بالادستی کے لئے سیاست کی ہے۔ خورشید شاہ نے اسپیکر قومی اسمبلی کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔ خورشید شاہ نے کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ ایسے اسپیکر کی ضرورت ہے جو سب کو ساتھ لے کر چلے۔ امید ہے ارکان ووٹ کا فیصلہ کرتے وقت حقائق کو مدنظر رکھیں گے اسپیکر قومی اسمبلی کسی ایک جماعت کا نہیں پارلیمنٹ کا ہوتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes