کوئٹہ: کوئلہ کی کان سانحے نے 12 جانیں لے لیں،تلاش کیلئے جانیوالے 3 اہلکاروں سمیت7 افراد لاپتہ

Published on August 14, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 661)      No Comments

کوئٹہ (یواین پی)بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کے علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے دھماکے کے باعث کان میں پھنسنے والے 14 کان کنوں میں سے 10 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔
کوئٹہ کے کمشنر ہاشم غلزئی کے مطابق کان کنوں کی تلاش کےلئے جانے والے 5 ریسکیو اہلکار بھی لاپتہ پوگئے تھے جن میں سے 2 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور 3 اب بھی لاپتہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو ٹیمیں دیگر 4 کان کنوں اور 3 ریسکیو اہلکاروں کی تلاش کےلئے آپریشن کر رہی ہیں۔دھماکے کے حوالے سے بلوچستان کے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ریسکیو ٹیمیں پھنسنے والے کان کنوں کو نکالنے کی کوششیں کر رہی ہے تاہم ان کے زندہ بچ جانے کی امیدیں بہت کم ہیں۔گزشتہ روز ہونے والے واقعے میں پھنسنے والے کان کنوں کا تعلق خیبر پختونخوا کے شانگلہ، سوات اور دیر کے علاقوں سے تھا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes