پرائیویٹ سکول میں جشن آزادی کے حوالے سے ایک تقریب

Published on August 15, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 463)      No Comments

جھنگ (یواین پی/ماصل خاں)جھنگ کے علاقے سٹلائٹ ٹاون کے ایک پرائیویٹ سکول میں جشن آزادی کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں طلباء اور طالبات نے شرکت کی تقریب کا آغا ز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیاجس کے بعد سکول کے بچوں نے ملی نغموں پر فارمنس اور پودے لگا کر سرسبز پاکستان کے مہم میں شرکت کی نجی سکول کی تقریب میں طلبا ء نے ملی نغمے قومی ترانہ اور تقاریر کے زریعے حاضرین کالہو گرمایا اس موقع پر سکو ل ڈائریکٹر مصعب فاروق اور بچوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی اس موقع پر بچوں کا کہنا تھاکہ آج کادن مسلمانوں کے لیے بڑی خوشی کا دن ہے جس میں اپنے جذبات کو اجاگر کر نے کا موقع ملے ہے اور ہم آج کے دن 14اگست کی خوشیاں مناکر بہت خوش ہیں

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes