پشاور (یواین پی)پاکستان تحریک انصاف نے کے پی کے میں مسلسل دوسری مرتبہ اپنی حکومت بنا لی ہے اور رہنما محمود خان وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا منتخب ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمود خان نے 77 ووٹ حاصل کیے جبکہ اپوزیشن کے نثار گل نے 33 ووٹ لیے۔وزیراعلیٰ کے انتخاب کا عمل شروع ہو ا تو سپیکر کے پی کے اسمبلی مشتاق غنی نے ایوان کے دروازے بند کرنے کا حکم دیا اور ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمود خان کو ووٹ دینے کیلئے اراکین لابی نمبر 2 میں جائیں جبکہ اپوزیشن کے امیدوار میاں نثار گل کو ووٹ دینے والے اراکین لابی نمبر ایک میں جائیں