جن لوگوں نے قوم کو مقروض کیا ایک، ایک آدمی کو نہیں چھوڑوں گا عمران خان

Published on August 17, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 502)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)پاکستان کے 22ویں وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں اپنے پہلے خطاب میں عمران خان نے قوم اور نوجوانوں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی قوم سے وعدہ کرتے ہیں کہ اب کڑا احتساب ہوگا اور جن لوگوں نے قوم کو مقروض کیا ایک، ایک آدمی کو نہیں چھوڑوں گا،میں شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمن کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ صرف ایک ماہ کے لئے دھرنا دے کر دکھا دیں،ان کے لئے بندے ،کھانا اور کینٹینر بھی ہم بھیج دیں گے ۔
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ جو تبدیلی ہم لائیں گے قوم اسی کے لیے ترس رہی تھی،مجھے آج تک نہ کوئی بلیک میل کرسکا ہے نہ کرسکے گا،جتنا مرضی شورمچالیں،دھرنا دینا ہے توکنٹینرہم دیں گے،2013 کے الیکشن کے بعد 4حلقے کھلوانے پر مجھے برا بھلا اور اسٹیبلشمنٹ کا آدمی کہا جاتا رہا،آج شورمچانے والوں نے میری درخواست پر4حلقے نہیں کھولے تھے،ہم نے ایک سو چھبیس دن دھرنا دیا ، میں شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمن کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ صرف ایک ماہ کے لئے دھرنا دے کر دکھا دیں ،جتنا مرضی شورمچالیں،دھرنا دینا ہے توکنٹینرہم دیں گے،شہبازشریف،فضل الرحمان آپ دھرنا دیں،لوگ آپ کے لیے ہم بھیجیں گے،فضل الرحمان اورشہبازشریف!ڈی چوک سامنے ہے،کنٹینرہم دینگے۔انہوں نے کہا کہ اگر سڑکوں پر نکلنا ہے نکلیں ، احتجاج کرنا ہے کریں، آپ لوگ ایک مہینہ سڑک پر گزار لیں ،ہم آپ کی بھی بات مان جائیں گے ، اگر آپ عدالت جائیں گے تو بھی ہم تعاون کریں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes