کپتان کے مہمان کی بے مثال تواضع، نوجوت سنگھ سدھو کی خوب آؤ بھگت

Published on August 18, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 303)      No Comments

لاہور (یواین پی) لاہور کے مقامی ہوٹل میں نوجوت سنگھ سدھو کیلئے پُرتکلف کھانوں کا اہتمام کیا گیا، تحریک انصاف کے رہنما وسیم چودھری نے انڈین مہمان کی مزے مزے کے کھانوں کی فرمائشیں پوری کر دیں۔ ذرائع کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو کی آلو والے پراٹھے، پالک پنیر اور تندوری پنیر تکے جھانے کی فرمائش پوری کی گئیں، بھارتی مہمان کو گول گپے اور میٹھے میں مزے مزے کی ڈشز بھی خوب بھائیں، انہوں نے بھرپور میزبانی پر اظہارِ تشکر کیا۔یاد رہے کہ معروف بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نومنتخب وزیرِاعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے خصوصی طور پر لاہور آئے ہیں۔ سدھو نے چند روز قبل انتخابی نتائج آنے کے بعد عمران خان سے ملنے اور ان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔سدھو نے لاہور آمد کے بعد واہگہ بارڈر پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ عمران خان کا وزیرِاعظم بننا خوش آئند ہے، میری جانب سے پوری پاکستانی قوم اور عمران خان کو پرامن انتخابات پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد قبول ہو، میں بھارت سے محبت کا پیغام لے کر آیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ فنکار اور کھلاڑی تمام دنیا میں عوام کے درمیان محبت اور پیار کو فروغ دیتے ہیں، میرا پاکستان کا دورہ صرف اور صرف عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے ہے اور میں اپنے دوست کی دعوت پر خصوصی طور پر آیا ہوں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں بھارت سے عمران خان کیلئے صرف ایک شال کا تحفہ لایا ہوں، اس کے علاوہ ان کے ساتھ میری اور میرے دوستوں و اہلخانہ کی ان گنت دعائیں ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy