بی اے پی کے جام کمال بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب

Published on August 18, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 436)      No Comments

کوئٹہ: (یواین پی) بلوچستان عوامی پارٹی کے جام کمال بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے، جام کمال کو 39 ووٹ ملے جبکہ ان کے مخالف اپوزیشن اتحاد کے یونس زہری نے 20 ووٹ حاصل کئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جام کمال بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے ہیں،ووٹنگ مکمل ہونے کے بعدسپیکر عبدالقدوس بزنجو نے نئے وزیراعلی کے منتخب ہونے کا اعلان کیا، جام کمال کو 39ووٹ ملے جبکہ اپوزیشن اتحاد کے یونس زہری نے 20 ووٹ حاصل کئے۔ وزیراعلی منتخب ہونے پر جام کمال اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا اور بلوچستان کو بھی اہمیت دینے پر زور دیا۔ نومنتخب ووزیراعلی کو کامیابی پر اراکین اسمبلی نے مبارکباد بھی دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes