پی آئی اے نے چیف آپریٹنگ آفیسر ضیا قادر قریشی کو عہدے سے ہٹا دیا

Published on August 19, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 181)      No Comments

کراچی(یواین پی) قومی ایئرلائن میں بدانتظامی، پی آئی اے نے چیف آپریٹنگ آفیسر ضیا قادر قریشی کو فارغ کر دیا۔ ان کی سرکاری میل کو بلاک کر کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔پی آئی اے نے اعلی افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔ پہلے سی ایف او کا نمبر آیا، اب چیف آپریٹنگ آفیسر ضیا قادر قریشی کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ضیا قادر قریشی کی سرکاری میل بلاک کر کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی 2017 میں بھاری تنخواہ پر بھرتی ہونے والے سی او کی ناقص کارکردگی اور پیرس میں ہونیوالے واقعے کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پیرس سے اسلام آباد آنیوالی پرواز میں غفلت کے باعث بچے کی حالت غیر ہوگئی تھی۔ضیا قادر کو 13 اگست کو اظہار وجوع کا خط جاری کیا گیا تھا، جس کا کوئی خاطر خواہ جواب نہیں ملا اور ضیا قادر بغیر بتائے چھٹیوں پر روانہ ہوگئے۔ اعلی افسران کو جس کی درخواست تک جمع نہیں کرائی گئی۔ واضح رہے کہ پی آئی اے میں پہلی مرتبہ اعلیٰ افسران کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog