تخت لاہور مسلم لیگ ن سے چھین لیا گیا پی ٹی آئی کےبزدار وزیرا اعلی پنجاب منتخب

Published on August 19, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 194)      No Comments

لاہور(یواین پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان بزدار 186ووٹ لے کر پنجاب کے وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے ہیں جبکہ ن لیگ کے امیدوار حمزہ شہباز شریف نے 159ووٹ حاصل کیے۔پی ٹی آئی کی کامیابی کے بعد ن لیگی اراکین نے اسمبلی میں شور شرابہ شروع کر دیا اور احتجاج کیا جارہاہے جبکہ عثمان بزدار مائیک سنبھالنے کی کوشش کرتے ہوئے تقریر کرنا چاہ رہے ہیں تاہم سپیکر مسلسل شور شرابہ ختم کروانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ڈویژن کے ذریعے کیا گیا اور اراکین نے دو حصوں میں تقسیم ہو کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن نے بھی پی ٹی آئی کو ووٹ دیا۔اس سے قبل پنجاب اسمبلی کا اجلاس ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیرس ے ساڑھے بارہ بجے شروع ہوا جس پر ن لیگی اراکین کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا اور نعرے بازی کی گئی۔
اجلاس سے قبل سپیکرپنجاب اسمبلی پرویزالٰہی سے نامزدامیدوارعثمان بزدارنے ون ٹو ون ملاقات کی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب پرتبادلہ خیال کیا گیا،عثمان بزدارخودپرلگنے والے الزامات کاایوان میں جواب دیں گے۔دریں اثنا آزادارکان پنجاب اسمبلی نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے سپیکرچیمبرمیں ملاقات کی،ملاقات کرنےوالوں میں احمد علی اولکھ ،جگنومحسن اور معاویہ اعظم شامل ہیں،تحریک انصاف اوراتحادی ق لیگ نے عثمان بزدارکوووٹ دینے کی درخواست کی۔ارکان اسمبلی خفیہ رائے شماری کے بجائے دو واضح حصوں میں تقسیم ہو کر نئے قائد ایوان کا چناؤ کیا۔متعلہ لابی میں داخل ہونے والے دروازے پر ہی ارکان کی گنتی کی گئی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme