اسلام ظلم اورزیادتی کوشدت کےساتھ ناپسندکرتاہے،مسلمانوں کواپنے اخلاق سے دوسروں کومتاثرکرناہوگا:خطبہ حج

Published on August 20, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 339)      No Comments

مکہ مکرمہ(یواین پی)مسجد نمرہ میں اس سال مسجد نبوی کے امام شیخ حسن بن عبدالعزیز آل الشیخ کا خطبہ حج دیتے ہوئے کہنا ہے کہ امن کیلئے ہرمسلمان کوکوشش کرنی چاہیے، اسلام ظلم اورزیادتی کوشدت کےساتھ ناپسندکرتاہے اور اللہ تعالیٰ نے خیرکی راہ میں خرچ کرنے کاحکم دیا ہے ۔خطبہ حج دیتے امام مسجد نبوی امام شیخ حسن بن عبدالعزیز آل الشیخ کاکہنا ہے کہ اپنی پسندیدہ چیز اللہ کی راہ میں قربان کروتاکہ اس کاقرب پاسکو، اللہ تعالیٰ نے خیرکی راہ میں خرچ کرنے کاحکم دیا، اللہ توبہ کرنےوالوں کو بخشنے والااورمہربان ہے، اللہ تعالیٰ نے چوری،تکبر،چغل خوری سے منع کیاہے، اللہ تعالیٰ نے مخلوق کامذاق اڑانے سے منع کیا۔امام اعظم کا مزید کہنا تھاکہ تکبر،غیبت اوربےجاتجسس سے بچو، مالی معاملات میں اسلامی اصولوں کومد نظررکھو، اسلام وہ راستہ دکھاتاہے جوبہت ہی سیدھاہے، اے مسلمانو ! اللہ تعالیٰ اوراس کے رسول کی اطاعت کرو، مسلمانوں کواپنے اخلاق سے دوسروں کومتاثرکرناہوگا، معاشرے کے امن کیلئے ہرمسلمان کوکوشش کرنی چاہیے، اسلام ظلم اورزیادتی کوشدت کےساتھ ناپسندکرتاہے، قرآن پاک سیدھے ر استے کی طرف لےکرجاتاہے،مسلمانوں کوحکمرانوں کی فرمانبرداری اطاعت کاحکم دیاگیا، جوااورسٹے بازی کوحرام قراردیاگیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes