ٹھٹھہ میونسپل کمیٹی کے 150 کے قریب کچے ملازمین کی تنخوائیں بند ، نوکری سے فارغ

Published on August 20, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 443)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) واٹر کمیشن کے سربراہ رٹائرڈ جسٹس امیر حانی مسلم کی رپورٹ پر حکومت سندھ کے جانب سے مکانی اداروں میں کام کرنے کچے ملازمین تنخوائیں بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے بعد ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ نے ٹھٹھہ میونسپل کمیٹی کے 150 کے قریب کچے ملازمین کی تنخوائیں بند کرکے نوکری سے فارغ کر دیا گیا،سندھ گورنمنٹ کی جانب سے عیدالضحیٰ کے موقعے پر غریب ملازمین کو بے روزگاری کا پہلا تحفہ، کچے ملازمین کے گھروں میں فاقہ کشی،منتخب نمائندے حسب معمو ل خاموش، تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے بنائے گئے جوڈیشل واٹر کمیشن کی ہدایت پر حکومت سندھ نے مقانی اداروں کے مئیرز، ضلعی چیئرمین،یونین کاونسل چئیرمین کو سختی سے ہدایت دیتے ہوئے پابند کیا ہے کے واٹر کمیشن کے 15 آگسٹ کے فیصلے کے مطابق مکانی اداروں میں کام کرنے والے مستقل سرکاری ملازموں کے علاوہ کسی کو ادارے سے تنخوائیں جاری نہیں کریگی، نوٹیفکیشن کے مطابق مکانی اداروں کو سندھ حکومت کی جانب سے ملنے والی الٹرا اور ضلع ٹیکس کی رقوم محکمہ بلدیات کے مستقل ملازمین کو تنخوائیں جاری کرنے کے ساتھ بقیہ رقوم صاف پانی کی فراہمی اور سیورج کے مربوط نظام کو بہتر بنانے میں صرف کرینگے تاکہ عوام الناس کو صاف پانی اور بہتر سہولیات میسر ہوسکیں۔
واٹر کمیشن کی رپورٹ پر سندھ کے بلدیاتی اداروں سے بڑے پیمانے پر ملازمین کا انخلا
ٹھٹھہ(ٌرپورٹ:حمیدچنڈ)واٹر کمیشن کی رپورٹ پر سندھ کے بلدیاتی اداروں سے بڑے پیمانے پر ملازمین کا انخلا ٹھٹھہ میں ملازمین کا نو منتخب ایم پی اے سید ریاض حسین شاہ شیرازی کے گھر پر مظاہرہ معاملہ سندھ اسمبلی میں اٹھانے کی یقین دہانی پیپلزپارٹی روزگار کی فراہمی کو یقینی بنانے کی کوشش کرے گی سینیٹر تاج حیدر محکمہ بلدیات سندھ میں سپریم کورٹ کی جانب سے بنائے گئے واٹر کمیشن کے سربراہ امیر مسلم ہانی کی رپورٹ پر عیدالاضحیٰ سے قبل 15 اگست کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیلی ویجز کچے ملازمین کو فارغ کرنے کا حکم نامہ جاری کیا گیاجس کے باعث ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع میں کی ہر ایک ٹاؤن کمیٹی یونین کونسل اور میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ سے کئی سو افرا بیروزگار ہوگئے مذکورہ افراد نے نو منتخب ایم پی اے سید شاہ حسین شاہ شیرازی کے گھر پر سخت احتجاج اس موقع پر پیپلز پارٹی کے اہم رہنما سینیٹر تاج حیدر بھی موجود تھے انہوں نے ڈی سی ٹھٹھ شھزاد افضل کی عدم موجودگی پر اے ڈی سی ون عمران خواجہ سے ملاقات کرکے معاملے کو حل کرنے کو کہا جس پر انہوں نے معذرت کی اس موقع پر سینیٹر تاج حیدر اور ایم پی اے سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے وزیر بلدیات سندھ سے رابطہ کیا اور کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر بڑے پیمانے پر ملازمین کا انخلا افسوس ناک عمل ہے بیروزگار افراد کو انکی مدت ملازمت کی بقایا جات دلانے کے ساتھ مستقل ملازمت دلانے کی کوشش کریں گے اس موقع پر کاؤنسلر شکیل احمد بروھی سید مدد علی شاہ جبار شیخ اور دیگر موجود تھے.

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes