شہبازشریف کے زیرصدارت اجلاس، ن لیگ کا اعتزاز احسن پر تحفظات کا اظہار، متفقہ امیدوارلانے پر زور

Published on August 21, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 161)      No Comments

لاہور(یواین پی)شہبازشریف کے زیرصدارت اجلاس میں ن لیگ نے صدارتی امیدوار کیلئے اعتزاز احسن پر تحفظات کا اظہار کردیااور متفقہ امیدوار لانے پر زور دیا ہے۔اجلاس میں کہا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی نے مشاورت کے بغیر اعتزاز احسن کو نامزد کیا،ن لیگ پیپلزپارٹی دیگر جماعتوں سے مشاورت کرے گیاجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اجلاس میں اہم معاملہ صدارتی انتخاب رہا،کوشش ہے اپوزیشن سے ایک امیدوار ہی سامنے لایاجا ئے۔ان کا کہناتھا کہ اگر اپوزیشن اتحاد کر لے تو حکومتی صدارتی امیدوار کو شکست دی جا سکتی ہے ،صدر مملکت کیلئے اپوزیشن اتحاد کا متفقہ امیدوار سامنے لایا جائے گا،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحادکاعیدالاضحی کے ایک روزبعداسلام آبادیامری میں اجلاس ہوگا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy