عید الاضحی مسلمانوں کو ایثار و قربانی کا درس دیتی ہے،حافظ محمد سعید

Published on August 22, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 236)      No Comments

کشمیری مہاجرین اور مستحقین کو عید الاضحی کی خوشیوں میں ضرور شریک کریں، امیر جماعۃ الدعوۃ
کراچی(یواین پی) امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ عید الاضحی مسلمانوں کو ایثار و قربانی کا درس دیتی ہے۔ مسلمان عید کی خوشیوں میں مصائب و مشکلات میں گھرے غرباء و مساکین، کشمیری مہاجرین اور مستحقین کو عید الاضحی کی خوشیوں میں ضرور شریک کریں۔ عید الاضحی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ مسلمان حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سیرت پر عمل کا عہد کریں۔اپنی زندگی دین اسلام کے مطابق بسر کریں اور پاکستان کو درپیش اندرونی وبیرونی سازشوں کے مقابلہ کیلئے اتحاد، اخوت اور بھائی چارے کی فضا پیداکرتے ہوئے جرأت و استقامت کا راستہ اختیار کریں۔ انہوں نے کہاکہ دشمنان اسلام اس وقت مسلمانوں کودین سے دور کرنے اورمسلم خطوں و علاقوں کو نقصان پہنچانے کی خوفناک سازشیں کر رہے ہیں۔ اسی طرح اسلام کی پھیلتی ہوئی دعوت دیکھ کر شان رسالت ﷺ میں گستاخیوں کا ارتکاب کیا جارہا ہے۔ ان حالات میں مسلم دنیا کا باہم متحد ہوکر اسلام و مسلمانوں کے دفاع کیلئے کردار ادا کرنا بہت ضروری ہے۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ مسلمانوں پر جتنی آزمائشیں زیادہ آتی ہیں اللہ کی مدد بھی اسی قدر زیادہ آتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپنے دلوں میں جذبہ ابراہیمی پیدا کئے بغیربیرونی قوتوں کی سازشوں کا توڑ کرنا ممکن نہیں ہے۔ 

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes