ملک بھر میں عید الاضحیٰ کا دوسرا روز بھی جوش و خروش سے منایا گیا

Published on August 24, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 210)      No Comments

لاہور: (یواین پی) عیدالاضحیٰ کے دوسرے دن بھی ملک بھر میں سنت ابراہیمی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے قربانی کا سلسلہ جاری رہا۔ شہریوں نے عید بھرپور طریقے سے انجوائے کرنے کیلئے ہلے گلے کا پروگرام بھی بنا رکھا تھا, کسی نے پارکوں کا رخ کیا تو کسی نے دریا کنارے کشتی کی سیر کی, جو کل مہمان بنے تھے، وہ آج میزبان بنے. چٹ پٹے کھانوں سے مہمانوں کی تواضع کی گئی اور شام کو بار بی کیو کی محفلیں سجیں.بڑی عید کے دوسرے دن صبح ہوتے ہی سنت ابراہمی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے جانوروں کی قربانی کا سلسلہ شروع ہو گیا، کسی نے گائے گرائی تو کسی نے بکرے اور اونٹ کی قربانی کی۔ اہم ترین فریضے سے فراغت کے بعد لوگوں نے تفریح گاہوں کا رخ کیا۔ بچوں اور بڑوں سب نے مل کر عید کی خوشیاں دوبالا کیں اور خوب ہلہ گلہ کیا۔ جبکہ فلموں کے شائقین نے سینما گھروں کا رخ کیا۔ جو کل مہمان بنے تھے، وہ آج میزبان بنے۔ چٹ پٹے کھانوں سے تواضع کی گئی، گھرو٘ں میں پیٹ پوجا کے بعد شام کو بار بی کیو کی محفلیں بھی سجیں اور منچلوں نے دوستوں کے ساتھ پارٹی انجوائے کی جبکہ ریسٹورنٹس اور ہوٹلوں میں بھی شہریوں کا تانتا بندھا رہا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy