علی ظفر کی پشاور میں سنیما گھروں میں اضافے کی درخواست

Published on August 26, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 401)      No Comments


لاہور (یواین پی) معروف اداکار علی ظفر نے سربراہ تحریک انصاف عمران خان سے پشاور میں مزید سنیما گھروں کے قیام کی درخواست کر دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ سنیما انڈسٹری کی ترقی خوش آئند ہے۔اداکار کا کہنا تھا کہ انڈسٹری کو ملکر کوشش کرنے سے ہی بحران سے نکالا جا سکتا ہے، جو برسوں کی عدم توجہی کے باعث زوال کا شکار رہی ہے۔واضح رہے کہ علی ظفر کی پروڈکشن میں بنائی جانےو الی فلم “طیفا ان ٹربل” نے پانچ ہفتوں میں 30 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا ہے-علی ظفر اور مایا علی کے مرکزی کرداروں پر مشتمل یہ فلم 20جولائی کو پاکستان میں 69 اور دنیا بھر کے مختلف ممالک کی 40 سکرینوں پر نمائش کے لئے پیش کی گئی تھی- عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی تین نئی پاکستانی فلمیں بھی” طیفا ان ٹربل” کا بزنس متاثر نہیں کرسکیں-اس بارے میں علی ظفر ،مایا علی اورڈائریکٹر احسن رحیم کا کہنا ہے کہ وہ دنیا بھر کے شائقین کے بہت مشکور ہیں جنہوں نے ہماری فلم پسند کی-

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题