ڈاکٹر یاسمین راشد نے وزارت ملتے ہی ’’دبنگ‘‘ اعلان کر دیا

Published on August 28, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 248)      No Comments

لاہور(یواین پی) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پہلے 100 دن میں صحت کے محکمے میں انقلابی تبدیلی نظر آئے گی، وزیراعظم عمران خان کی پالیسی پرسب عمل کریں گے اور تبدیلی بھی سب کو نظرآئے گی۔واضح رہے اس سے قبل کراٹے مقابلوں میں پاکستان کی 19 سالہ نرگس حمید اللہ نے نیپالی کھلاڑی کو شکست دیکر کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا،کراٹے کے علاوہ پاکستان کو مینز کبڈی میں کانسی کا تمغہ ملا ہے۔بطور صوبائی وزیر صحت پنجاب حلف اٹھانے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ آج بہت مبارک دن ہے، پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بنائیں گے۔وزیراعظم عمران خان کی پالیسی پرسب عمل کریں گے اور 100 دن میں تبدیلی لا کر دکھائیں گے جو سب کو نظر آئے گی۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے ہیلتھ کارڈ پنجاب میں بھی دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں عمران خان کی سپاہی ہوں، پروٹوکول نہیں لوں گی، اب پاکستان میں حقیقی تبدیلی لے کر آئیں گے، وزیراعظم عمران خان نے تبدیلی کا سفر شروع کر دیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题