ایرانی سپریم لیڈر نے عالمی برداری کوجوہری معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی دیدی

Published on August 30, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 237)      No Comments


تہران (یواین پی) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی نے مغربی ممالک کے ساتھ کیا جانیوالا ایٹمی معاہدہ ختم کرنے کا عندیہ دیدیا ہے ۔ نیوز ایجنسی کے مطابق خامنائی کا کہنا تھا مغربی ممالک کے ساتھ کیا جانے والا جوہری معاہدہ ایک راستہ ہے، نہ کہ کوئی منزل۔ ان کے مطابق اگر ایران اس نتیجے پر پہنچتا ہے کہ یہ معاہدہ قومی مفادات کے برعکس ہے، تو اسے رد بھی کیا جا سکتا ہے۔ آیت اللہ خامنہ ای نے امریکہ کے ساتھ ازسرنو مذاکرات کے امکان کو بھی مسترد کر دیا۔واضح رہے کہ امریکہ نے مئی میں یکطرفہ طور پر اس معاہدے کو ختم کرتے ہوئے ایران کے خلاف پابندیاں بحال کر دی تھیںجس کے بعد سے ایرانی معیشت کو مشکلات کاسامنا ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题