وزیراعظم عمران خان کا وفاقی وزراءکیساتھ جی ایچ کیو کا دورہ،آرمی چیف نے استقبال کیا

Published on August 30, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 223)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراءکے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ کیا،جی ایچ کیو پہنچنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران کان نے وفاقی وزراءکے ساتھ جی ایچ کیو کا دورہ کیا،اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کا استقبال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک،وزیرخزانہ اسد عمر،وزیراطلاعات فواد چودھری اوروزیرمملکت داخلہ بھی وزیراعظم کےساتھ ہیں،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کودفاع،اندرونی سلامتی اورپیشہ ورانہ امورپربریفنگ دی جائے گی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme