ایشین گیمز: قومی ہاکی ٹیم کی لگاتار فتوحات کا سلسلہ رک گیا

Published on August 31, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 269)      No Comments

جکارتہ(یواین پی) ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں پاکستان ہاکی ٹیم ناکام، جاپان نے ایک صفر سے ہرایا۔ والی بال میں گرین شرٹس نے چین کو پچھاڑ دیا، شاہینوں نے بیس بال میں میزبان انڈونیشیا کو دھول چٹا دی۔ایشین گیمز میں ہاکی کے سیمی فائنل میں گرین شرٹس ناکام، ملائیشیا نے قومی ٹیم کو ایک صفر سے شکست دے دی۔ اب پاکستان ٹیم کانسی کے تمغے کیلئے یکم ستمبر کو روایتی حریف بھارت سے ٹکرائے گا۔ دوسری طرف والی بال کے میدان میں شاہینوں نے بڑا کارنامہ سر انجام دیا ہے، تاریخ میں پہلی بار چین کو ناکامی سے دوچار کیا۔ قومی کپتان محب رسول نے چین جیسی تگڑی ٹیم کو ہرانے کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو دیا۔ قومی بیس بال ٹیم نے پول میچ میں میزبان انڈونیشیا کو 2 کے مقابلے میں 10 رنز سے ہرا دیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes