معروف ڈرامہ نگار اور ادیبہ فاطمہ ثریا بجیا کو گوگل کا خراج عقیدت

Published on September 1, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 437)      No Comments

اسلام ؔباد(یواین پی)ملک کی مشہور و معروف ڈرامہ نگار اور ادیبہ فاطمہ ثریا بجیا کی 88 ویں سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے گوگل نے اپنا ڈوڈل ان کے نام کردیا۔فاطمہ ثریا بجیا یکم ستمبر1930 کو بھارت کے شہر حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئیں اور قیام پاکستان کے بعد اہل خانہ کے ہمراہ کراچی میں سکونت اختیار کی۔فاطمہ ثریا بجیا 1960 میں پی ٹی وی سے منسلک ہوئیں، انہوں نے ٹیلی وڑن کے علاوہ ریڈیو اور سٹیج کےلئے کئی یادگار ڈرامے تحریر کیے ، جن میں ”شمع“ ، ”افشاں“، ”عروسہ“، ”انا“، ”تصویر“ شامل ہیں۔ان کی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں تمغہ برائے حسن کارکردگی اور ہلا ل امتیاز سے نوازا جبکہ جاپان نے بھی انہیں اپنا اعلیٰ ترین شہری اعزاز عطا کیا۔انہوں نے سندھ حکومت کی مشیر برائے تعلیم کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دیں۔ثریا بجیا کے بہن بھائیوں میں انور مقصود ، زہرہ نگاہ اور زبیدہ طارق شامل ہیں،بجیا10 فروری 2016 کو 85 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题