فرمان رسول ﷺ ہے کہ جس نے عثمانؓ بن عفانؓ سے محبت کی ،اس کاسینہ نورخداسے روشن ہوگیا الطاف حسین نقشبندی

Published on September 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 518)      No Comments

فیصل آباد (یواین پی)ناظم اعلیٰ آل پاکستان صوم وصلوٰۃ کمیٹی وتنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار کی زیر صدارت مرکزی سیکرٹریٹ پر عظیم الشان محفل پاک ذکرونعت بسلسلہ امیر المومنین،امام المتقین حضورسیدنا عثمان ذوالنورینؓ ‘‘منعقد ہوئی،اس بابرکت محفل ذکرونعت میں علماء کرام ومشائخ عظام سمیت کثیرتعداد میں عاشقان رسولﷺ نے شرکت فرماکرروحانی فیوض وبرکات حاصل کئے۔پیر طریقت الطاف حسین نقشبندی نے حاضرین محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وجہ تخلیق کائنات ،مختارکائنات حضورپرنورﷺ نے فرمایا کہ ’’جس نے عثمانؓ بن عفانؓ سے محبت کی ،اس کاسینہ نورخداسے روشن ہوگیا‘‘،اورجس نے حضرت عثمان غنی ؓ سے بغض رکھا ،اللہ ورسولﷺ اس سے بغض رکھتے ہیں‘‘۔انہوں نے مزیدکہاکہ حضورﷺ کے خلفاء سے حسد بغض رکھنے والے مومن نہیں ہوسکتے ،ان کے دلوں میں ایمان نہیں آسکتا۔اللہ تعالیٰ کے قرآن میں،رسول پاک ﷺ کے فرمان میں،غزوات میں،سخاوت میں ،عشرہ مبشرہ میں،خلفائے راشدینؓ میں بلکہ ہرمقام پر آپؓ اعلیٰ مقام ومرتبے پر فائز نظرآتے ہیں۔یہ بھی فرمان رسولﷺ ہے کہ جنت میں میرے ساتھی عثمان غنی ذوالنورین ہونگے،اورجب آپؓ جنت میں داخل ہونگے توآپؓ کے وجود مسعودسے اللہ تعالیٰ کی جنت روشن ہوجائیگی۔انہوں نے مزیدکہاکہ جواللہ ورسولﷺکے محبوبوں کومحبوب رکھتے ہیں وہی مومن اورکامل اولیاء بن کرمقام محبوبیت پر فائز ہوتے ہیں۔شرکائے محفل کیلئے لنگر شریف کے وسیع انتظامات کئے گئے تھے ۔محفل پاک کے اختتام پر ملک وملت کی سلامتی اوراستحکام کیلئے خصوصی دعافرمائی گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes