ساڑھے تین فٹ کا دولہا چارفٹ کی دلہن،قد کاچھوٹا دل کا بڑاہوں:عاصم

Published on September 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 1,069)      No Comments

لاہور (یواین پی) لاہور میں ساڑھے تین فٹ کا دولہا چار فٹ کی دلہن بیاہ لایا ، دولہا عاصم کا کہنا ہے کہ وہ قد کا چھوٹا ضرور ہیلیکن دل کا بڑا ہے اور وہ اپنی دلہن کو خوش رکھے گا دولہا بلال گنج لاہور کا رہائشی ہے ۔ دولہا کا کہنا تھا کہ میں اﷲ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ جس نے میری جوڑی بنا دی۔جوڑیاں بنتی تو آسمان پر ہیں لیکن آج مجھے میری زندگی کا ساتھی مل گیا جس پر میں بے حد خوش اور خدا کا شکر گزار ہوں۔دلہا دلہن کے عزیز و اقارب نے دونوں کے ملاپ پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔شادی کی تقریب میں بچے حیرانگی سے دولہا دلہن کو دیکھتے اور خوشی کا اظہار کرتے رہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy