ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے متصادم ہو کر بلدیاتی نظام نہیں لانا چاہتے، فواد چودھری

Published on September 4, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 153)      No Comments

لاہور: (یواین پی) وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ نئے بلدیاتی نظام بارے ابھی بحث جاری ہے، تین ماہ کے اندر جہاں ہماری حکومت وہاں نیا بلدیاتی نظام نافذ کر دیں گے۔نجی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ سابق وزیرِاعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے سارے اختیارات اپنے پاس رکھے ہوئے تھے، انہوں نے تمام تر وسائل صرف ایک شہر پر خرچ کیے۔ پچھلی حکومت میں اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل نہیں کیا گیا، اگر ہم نے اختیارات کو نچلی سطح منتقل نہ کیا تو مسائل حل نہیں ہوں گے۔وفاقی وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے متصادم ہو کر بلدیاتی نظام نہیں لانا چاہتے، بلدیاتی نظام کا مسودہ بننے کے بعد اپوزیشن سے رابطہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئین اور سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق اختیارات کو نچلی سطح منتقل کریں گے۔ آئین کے آرٹیکل 148 کے تحت سندھ حکومت کو ڈائریکشن جاری کر سکتے ہیں، امید کرتے ہیں سندھ حکومت بھی عمل کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ نئے بلدیاتی نظام بارے ابھی بحث جاری ہے، تین ماہ کے اندر جہاں ہماری حکومت وہاں نیا بلدیاتی نظام نافذ کر دیں گے۔انہوں نے بتایا کہ میئر براہ راست منتخب ہوگا، تحصیل اور ضلعی بلدیاتی نظام بھی مکمل تبدیل کیا جائے گا، ایم این ایز اور ایم پی ایز کے بجائے بلدیاتی نمائندے فنڈز خرچ کریں گے۔فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ کراچی جلد متوقع ہے، حکومت سرمایہ کاروں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے، موجودہ حکومت بزنس مین کے لیے فرینڈلی حکومت ہو گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题