جہلم :لو میرج کر نے والے جوڑے کو لڑکی کے بھائی نے قتل کر دیا

Published on September 5, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 212)      No Comments

جہلم (یواین پی)جہلم کے نواحی علاقہ میں لو میرج کر نے والے نو بیاہتا جوڑے کو لڑکی کے بھائی نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے،پولیس نے مقتولین کی لاشیں مردہ خانہ جمع کر وادی ہیں۔میڈیا کے مطابق جہلم کے نواحی علاقہ کے رہائشی نے لو میرج کی تھی اور اپنے گھر ہنسی خوشی رہ رہا تھا ،لومیرج کا لڑکی کے بھائی کو رنج تھا اس نے موقع پا کر گھر میں گھس کرفائرنگ کر تے ہو ئے دونوں کو قتل کر دیا ہے اور موقع سے فرار ہو گیا ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر مرنے والے جوڑے کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی ہیں ،پولیس کے مطابق لو احقین کی طرف سے درخواست آنے پر قتل کا مقدمہ درج کر دیا جائے گا ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes