مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان نے منظور کر لیا

Published on September 5, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 166)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) وزیر اعظم عمران خان کے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے ریفرنس دائر کئے جانے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بابر اعوان استعفیٰ دینے کے لئے عمران خان سے ملنے وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد پہنچ گئے جہاں انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو اپنا استعفیٰ دے دیا جسے وزیر اعظم عمران خان نے منظور کر لیا ،بابر اعوان نے ہاتھ سے لکھے گئے استعفیٰ میں کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے قوم سے کیا گیا وعدہ نبھاتے ہوئے مستعفیٰ ہوتا ہوں تاکہ نیب ریفرنس کے بے بنیاد الزامات کو غلط ثابت کرسکوں، اس حوالے سے بابر اعوان نے سماجی رابطوں کی ویب سائیت ٹویٹر پرٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنا استعفیٰ اپنے کپتان کو جمع کروا رہاہوں تاکہ میں نیب کے سامنے اپنی بے گناہی ثابت کر سکوں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题