قومی بچت کی سکیموں پر منافع کی شرح 1 فیصد بڑھانے کا اعلان

Published on September 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 730)      No Comments

کراچی: (یواین پی) حکومت نے قومی بچت کی سکیموں پر منافع کی شرح 1 فیصد تک بڑھانے کا اعلان کردیا۔ادارہ قومی بچت کے مطابق ڈیفنس سیونگ سرٹیفکٹ میں اعشاریہ 75 فیصد کا اضافہ کردیا ہے جس کے بعد صارفین کو ڈیفنس سرٹیفکٹ پر 9 اعشاریہ 05 فیصد منافع ملے گا۔ بہبود اور پینشن پر منافع کی شرح میں اعشاریہ 72 فیصد اضافے کے بعد 10 اعشاریہ 92 فیصد منافع ملے گا، سپیشل سیونگ سرٹیفیکیٹ پر منافع 7 اعشاریہ 60 فیصد جبکہ سیونگ اکاؤنٹ پر منافع کی شرح 1 فیصد اضافے سے 6 فیصد کردی گئی ہے۔معاشی ماہرین کے مطابق نیشنل سیونگ سکیم کو پرکشش بنانے کے لیے سیونگ سکیم کے شرح منافع میں اضافہ کیا گیا ہے، جس سے نہ صرف عوام کو فائدہ ہوگا بلکہ حکومت کو بھی سرٹیفیکیٹ کی مد میں اضافی پیسہ حاصل ہوگا۔ واضح رہے کہ قومی ادراہ بچت سکیم کی اعلان کردہ منافع کی شرح کا اطلاق صرف نئی سرمایاکاری پر ہوگا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes