بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ٰؒ کا 70 واں یوم وفات 11ستمبر کو عقیدت واحترام سے منایا جائیگا

Published on September 8, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 1,396)      No Comments

جہانیاں(یو این پی ) قائداعظم محمدعلی جناح ؒ کا 68واں یوم وفات 11 ستمبر کو عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ قائداعظم محمدعلی جناحؒ 25 دسمبر 1876ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم کراچی شہر سے حاصل کی اور پھر اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے لندن تشریف لے گئے۔ جہاں انہوں نے 1896ء میں قانون کی ڈگری حاصل کی۔ وطن واپس لوٹنے کے بعد وہ وکالت کے پیشے سے وابستہ ہوگئے بیسویں صدی میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح سے بڑی شخصیت کا تصور مشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہے۔ آپ کی قیادت میں مسلمانوں نے الگ وطن حاصل کرکے ناممکن کو ممکن کردکھایاقیا م پاکستان کے ایک سال بعد 11 ستمبر1948ء کو 72 برس کی عمر میں انتقال کر گئے قائداعظم محمدعلی جناح کے یوم وفات کی نسبت سے شہریوں کی ایک بڑی تعدادبھی مزارقائد پرحاضری دے گی اورفاتحہ خوانی کرے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme