پودے لگاکرپاکستان کو سرسبزوشاداب بنائیں گے ۔صاحبزادہ طہوراحمدسرکار

Published on September 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 223)      No Comments

فیصل آباد (یواین پی)چےئرمین لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار کی زیرسرپرستی لاثانی گروپ آف سکولز کے مین کیمپس سمندری روڈ بائی پاس پر صاحبزادہ طہوراحمدسرکار کی زیر نگرانی ’’پلانٹ فارپاکستان ‘‘مہم کے سلسلے میں درجنوں پودے لگائے گئے ۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صاحبزادہ طہور احمدسرکا رنے کہاکہ زیورتعلیم سے آراستہ روحانی تربیت یافتہ قوم اورسرسبزوشاداب پاکستان وقت کی اہم ضرورت ہے۔بہترین تعلیم وتربیت وہی ہوتی ہے جس میں روحانیت بھی ہو،اگرتعلیم وتعلم میں روحانیت نہ ہوتوپھر ایسی تعلیم سے اخلاقیات کاجنازہ نکل جاتاہے اور مطلوبہ مقاصد کاحصول ناممکن ہوجاتاہے۔لاثانی گروپ آف سکولز کاطرہ امتیاز یہ ہے کہ یہاں بچوں کوظاہری تعلیم وتعلم کیساتھ ساتھ روحانی تربیت بھی دی جاتی ہے ۔ہماری ان تمام کاوشوں کامقصد ہی انسانیت کی بھلائی ،فروغ اسلام اوراستحکام پاکستان ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题