سعودی عرب میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر نئے جرمانے کتنے؟ سعودی حکومت نے خبردار کردیا

Published on September 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 647)      No Comments

جدہ ( زکیر احمد بھٹی ) سعودی حکومت نے نیا ٹریفک لائحہ عمل جاری کردیا۔ بعض خلاف ورزیوں کی انتہائی حد مقرر کردی گئی۔گاڑی کو اسٹارٹ حالت میں چھوڑنے، زیبرا کراسنگ سے ہٹ کر کسی اور جگہ سے راستہ عبور کرنے ، زیبرا کراسنگ سے پیدل چلنے والوں کو گزرنے کا موقع فراہم نہ کرنے پر 100سے 150ریال جرمانہ لیا جائیگا۔عام شاہراہ پر 20میٹر سے زیادہ ریورس لینے، ٹریفک حادثے
کی جگہ بھیڑ کرنے اور ہارن کے غلط استعمال پر 150ریال سے 300ریال تک جرمانہ ہوگا۔ 10برس سے کم عمر کے بچوں کو کسی سمجھدار شخص کی غیر موجودگی میں گاڑی میں چھوڑنے، ٹریفک کو معطل کرنے والے انداز سے آہستہ آہستہ گاڑی چلانے ، بلا ضرورت اچانک بریک لگانے پر 300تا 500ریال جرمانہ ہوگا۔ ایمرجنسی سروس والی گاڑیوں کے تعاقب ، ڈرائیونگ کے دوران ڈرائیور کے موبائل استعمال کرنے ، انڈر پاس میں لائٹ آن کئے بغیر گاڑی چلانے پر 500تا 900ریال، پیدل چلنے والے شاہراہ عبور کرنے پر، ڈرائیور یا کار کی دستاویزات طلب کرنے پر دستاویزات نہ دکھانے اور بغیر نمبر پلیٹ یا نمبروں کے غیر واضح یااس میںکوئی خرابی پیدا ہونے کے باوجود گاڑی چلانے پر ایک تا 2ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ نمبر پلیٹس مٹانے ، ٹرکوں اور ہیوی ڈیوٹی والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں پر دائیں جانب چلنے کی پابندی نہ کرنے، شاہراہوں پر گاڑی زِگ زیگ انداز میں چلانے پر 3تا 6ہزار ریال جرمانہ مقررکیاگیا ہے جبکہ نشہ آور اشیاءیا شراب استعمال کرکے گاڑی چلانے یا کسی اور گاڑی کی نمبر پلیٹ لگا کر گاڑی ڈرائیو کرنے یا گاڑی کے ڈھانچہ کا نمبرمٹانے یا اسکی کوشش کرنے پر 5ہزار تا 10ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ محکمہ ٹریفک نے حد سے زیادہ رفتار کی خلاف ورزی پر جرمانوں کی درجہ بندی کی ہے۔ فی گھنٹہ 120 کلو میٹر سے زیادہ رفتار سے گاڑی چلانے پر 150تا 300 ریال جرمانہ ہوگا۔(10کلو میٹر زیادہ پر150اور 20کلو میٹر سے زیادہ پر 300ریال)،20تا 30کلو میٹر زیادہ چلانے پر 300تا 500،30تا 40کلومیٹر حد سے زیادہ چلانے پر 800تا 1000 ریال، 40تا 50کلو میٹر پر 1200تا 1500ریال جبکہ حد سے زیادہ 50کلو میٹر سے زیادہ رفتار سے چلانے پر 1500تا 2ہزار ریال جرمانہ ہوگا
۔فی گھنٹہ 120 کلو میٹر سے زیادہ رفتار سے گاڑی چلانے پر 5تا 10کلو میٹر تا 300 سے 500ریال جرمانہ ہوگا، 10سے 20کلو میٹر زیادہ پر 800تا ایک ہزار ریال، 20سے 30کلو میٹر زیادہ پر 1200تا 1500اور 30کلو میٹر سے زیادہ رفتار سے چلانے پر 1500تا 2ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes