پی کے 23 ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی امیدوار شوکت یوسفزئی پھر کامیاب

Published on September 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 327)      No Comments

پشاور: (یواین پی) پی کے 23 شانگلہ ری الیکشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے شوکت یوسفزئی 41 ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں۔ شانگلہ پی کے 23 کے ضمنی انتخابات کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے شوکت یوسفزئی 41 ہزار 817 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل ن) کے محمد ارشاد 21 ہزار 925 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں، عوام تبدیلی لے کر آ رہے ہیں، عوام چاہتے ہیں کہ اب ترقیاتی کام ہوں۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ عوام نے ثابت کیا کہ ان کو کوئی نہیں خرید سکتا، میں عوام کی امیدوں پر پورا اتروں گا، مایوس نہیں کروں گا، سب کو ساتھ لے کر چلوں گا اور شانگلہ کو مثالی ضلع بناؤں گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes