بیگم کلثوم نواز کی زندگی کے نشیب و فراز، تصویری جھلکیاں

Published on September 12, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 511)      No Comments

لاہور(یو این پی) سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں دوران علاج انتقال کرگئیں۔ کینسر کے مرض میں مبتلا بیگم کلثوم نواز کو گزشتہ رات طبعیت بگڑنے پر دوبارہ وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا وہ تقریباً ایک سال 25 دن تک لندن میں زیر علاج رہیں۔

کلثوم نواز کو عملی سیاست سے دلچسپی نہیں تھی تاہم جب پرویز مشرف کے مارشل لاء کے بعد نواز شریف کو جیل جانا پڑا، تو ان کی رہائی کی مہم چلانے کے لئے کلثوم نواز سیاسی میدان میں سرگرم ہوئیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز 1950 کو لاہور میں پیدا ہوئیں بیگم کلثوم نواز پاکستان کے پہلے مسلمان گریجوایٹ ڈاکٹر حفیظ اللہ کی بیٹی تھیں۔

کلثوم نواز کی 1971میں سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف سے شادی ہوئی۔ بیگم کلثوم  نواز کی 2بیٹیاں مریم، عاصمہ اور 2بیٹے، حسن ، حسین نواز ہیں۔ بیگم کلثوم نواز نے 1970میں اسلامیہ کالج لاہور سے بی اے کیا۔ کلثوم نواز نے 1972میں ایف سی کالج سے بھی بی اے کی ڈگری لی۔

بیگم کلثوم نواز نے جامعہ پنجاب سے اردوشاعری میں ایم اے کیا بیگم کلثوم نواز ڈاکٹر آف فلاسفی بھی تھیں۔

بیگم کلثوم نواز نے سیاسی سفر کا آغاز 1999 سے کیا شریف خاندان کی گرفتاری کے بعد کلثوم نواز نے پارٹی صدارت سنبھالی بیگم کلثوم نواز نے 2002 تک پارٹی صدارت کا عہدہ سنبھالا۔ کلثوم نواز 1990 ، 1993 ، 1997 اور 2013میں خاتون اول رہیں بیگم کلثوم نواز 2017میں الیکشن جیت کر رکن قومی اسمبلی بنیں۔ 


نواز شریف کی گرفتاری کے خلاف انہوں نے کاروان تحفظ پاکستان ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا، جس کی بناء پر انہیں 8 جولائی 2000 کو نظر بند کر دیا گیا۔ مگر بیگم کلثوم نواز چند لیگی کارکنوں کے ہمراہ جیل روڈ انڈر پاس پہنچ گئیں جہاں سے پولیس ان کی گاڑی کو کرین کے ذریعے جی او آر لے گئی اور وہاں انہیں گرفتار کیا گیا۔

مسلم لیگ نے نواز شریف کی نااہلی کے بعد بیگم کلثوم نواز کو ان کی خالی نشست این اے 120 سے ضمنی انتخاب لڑانے کا فیصلہ کیا ۔ لیکن انتخابات سے قبل ہی 17 اگست 2017 میں بیماری کے باعث لندن منتقل کر دیا گیا اور وہ ان کی انتخابی مہم ان کی بیٹی مریم نواز نے چلائی اور وہ کامیاب بھی ہوئیں۔

بیگم کلثوم نواز عمر میں نواز شریف سے ایک برس چھوٹی تھیں۔ ان کا خاندان کشمیر سے تعلق رکھتا ہے جبکہ ان کی پیدائش لاہور میں ہوئی۔ وہ مشہورِ زمانہ پہلوان گاما کی نواسی تھیں۔

کچھ عرصہ قبل برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے تجزیہ کار سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ کلثوم نواز شریف خاندان میں ایک بائنڈنگ فورس کی حیثیت رکھتی ہیں۔ اپنے بچوں کی شادیوں میں ان کا ہاتھ تھا، بچوں اور خاص طور پر مریم نواز کی ان کے ساتھ گہری قربت تھی۔ بیرونِ ملک کاروبار کے حوالے سے بھی پہلی بار انھوں نے فیصلہ کیا تھا کہ ان کا خاندان ملک سے باہر کاروبار کرے گا۔

لندن میں ڈاکٹرز نے 22 اگست 2017 کو انہیں کیسنر کی تشخصی کی جس کے بعد ان کی متعدد سرجریز اور کیموتھراپیز ہوئیں۔ اس دوران کئی مرتبہ ان کی طبیعت سنبھل کر پھر خراب ہوئی۔ کلثوم نواز کو گزشتہ روز ایک مرتبہ پھر طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ دوران علاج ہی انتقال کر گئیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes