سری لنکن خواتین قرض چکانے کے لیے گردے بیچ رہی ہیں:اقوام متحدہ ماہرین

Published on September 13, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 322)      No Comments

کولمبو(یواین پی)سری لنکا کے خانہ جنگی سے متاثرہ علاقوں میں جنگ میں ہلاک ہونے والے مردوں کی بیوائیں اور دوسری خواتین قرض چکانے کے لیے اپنے گردے فروخت کر رہی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قرضوں کے انسانی حقوق پر اثرات سے متعلق اقوام متحدہ کے ایک آزاد ماہر جون پابلو بوہوسلاوسکی نے بتایا کہ قرض وصول کرنے والے خواتین سے جنسی تعلق قائم کرنے کا مطالبہ بھی کرتے ہیں۔سری لنکا سے واپسی پر انہوں نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ بعض اوقات خواتین کو قرضہ وصول کرنے والوں کی جانب سے نفسیاتی اور جسمانی تشدد کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ بعض واقعات میں اپنے قرضے کی واپسی کے لیے اپنے گردے بیچنے کی کوشش کی۔سری لنکا میں 37 سال تک جاری رہنے والی خانہ جنگی کے نتیجے میں لاکھوں عورتیں بیوہ ہوئیں۔ خانہ جنگی کا تو 7 سال پہلے خاتمہ ہو گیا تھا لیکن بہت سی خواتین کو زندہ رہنے کے لیے چھوٹے قرضوں کا سہارا لینا پڑا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes